ننکانہ صاحب میں دس سالہ ملازمہ پر تشدد سر کے بال کاٹ دیئے

دس سالہ ملازمہ پر مالک نے بہن کے ہمراہ تشدد کیا، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں ،اہل علاقہ


ویب ڈیسک August 21, 2022
فوٹو: فائل

پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں مالک نے بہن کے ساتھ مل کر 10 سالہ ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن میں 10 سالہ ملازمہ پر مالک نے بہن کے ہمراہ بدترین تشددد کیا اور سر کے بال کاٹ دیئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچی پر تشدد کا الزام لگا کر مالک اور اس کی بہن نے دس سالہ بچی کے بال کاٹے، تشدد کے بعد لڑکی کو اغواء کر کے لے جانا چاہتے تھے۔

 

پولیس کے مطابق تشدد سے 10 سالہ زینب کی حالت غیر ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دس سالہ ملازمہ زینب بی بی والدین کے سائے سے محروم ہے، وزیر اعلیٰ واقعے کا نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں