بائیکاٹ کے باوجود ’لال سنگھ چڈھا‘ 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب

فلم مقامی سینماؤں سے میں کامیابی کے پنجے تو نہ گاڑ سکی لیکن مجموعی طور پر دنیا بھر سے 100کروڑ سے زائد کماچکی ہے

فوٹو: انٹرنیٹ

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے باوجود 100کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگست میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفکیٹ کی فلم مقامی سینماؤں میں کامیابی کے پنجے تو نہ گاڑ سکی لیکن دنیا بھر میں نمائش کے بعد 10 دنوں میں مجموعی طور 100 کروڑ روپے سے ذیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔


واضح رہے کے کڑی تنقید کے بعد بالی وڈ اسٹارعامر خان اور کرینہ کپور کو اپنی نئی فلم کی کامیابی کیلئے کافی کوششیں کرنا پڑی ہیں،باکس آفس پر ہمیشہ سے راج کرنے والی فلمی جوڑی کی اس فلم کو مقامی سینما میں پبلک بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

دوسری جانب فلم بینوں کا خیال ہے کے عامر خان کی اس نئی فلم نے دیکھنے والوں کو ذیادہ متاثر نہیں کیا، یہ بھی الزام لگایاکے یہ فلم فاریسٹ گمپ کا بالی وڈ ورژن ہے ،فلم کی اسٹوری اور عامر خان کر دار پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
Load Next Story