لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

عمران خان پر دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 22, 2022
[فائل-فوٹو]

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لبرٹی چوک پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے دھرنا ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان گھروں کو لوٹ گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا گیا، اگلا لائحہ عمل صبح طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سیعد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فجر کے وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |