عمران خان کی نااہلی کیلیے درخواست قابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ

عمران خان نے بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو، درخواست


ویب ڈیسک August 22, 2022
قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی (فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے بیٹی سے متعلق تردید کرتے تھے ، اب اس سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ۔ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ عمران خان سے پوچھا جائے کہ ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں