پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی


ویب ڈیسک August 22, 2022
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ سمیت 14 ن لیگی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 25، 25 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کل رات ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اس کی بھی دائر کریں گے، جب درخواست ہمارے سامنے آئے گی دیکھ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں