جاپان کے وزیراعظم کورونا کا شکارہوگئے
وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس آئے تھے، ترجمان جاپانی کابینہ
جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔کورونا کی تصدیق کے بعد جاپانی وزیراعظم نے خود کوسرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
جاپانی کابینہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم فومیو کیشیدا ایک ہفتے کی بیرون ملک تعطیلات سے واپس لوٹے تھے اور انہیں آج (پیر) سے سرکاری مصروفیات کا آغاز کرنا تھا۔ کورونا کے باعث جاپانی وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کا متوقع دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔