ورلڈ بینک کے تعاون سے ’’پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام‘‘ تیار

پراجیکٹ پر273 ملین روپے لاگت آئے گی، 200ملین روپے ورلڈبینک، 73ملین روپے پنجاب حکومت ادا کرے گی،سیکریٹری وزارت ماحولیات

پراجیکٹ پر273 ملین روپے لاگت آئے گی، 200ملین روپے ورلڈبینک، 73ملین روپے پنجاب حکومت ادا کرے گی،سیکریٹری وزارت ماحولیات۔ فوٹو: فائل

ورلڈ بینک کے تعاون سے 'پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام'' تیار کر لیا گیا۔


ورلڈ بینک کے نمائندہ کرس وارنر نے سیکریٹری ماحولیات عبدالرؤف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،سیکریٹری وزارت ماحولیات کا کہنا ہے پروگرام پر ایک سال میں عملدرآمد مکمل کر لیا جائیگا۔

انھوں نے بتایا کہ پراجیکٹ پر273 ملین روپے لاگت آئے گی، 200 ملین روپے ورلڈ بینک، 73ملین روپے پنجاب حکومت ادا کرے گی،ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت 25 ،25 ملین روپے ریلیز کر چکے ہیں، اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب کو گرین اینڈ کلین بنانے کے لیے8 بڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Load Next Story