عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے محسن شاہ نواز رانجھا

عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے، لیگی رہنما

عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے، لیگی رہنما

رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہ نواز رانجھا نے بتایا ہے کہ عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحائف لیکر چھپانے کی کوشش کرتے رہے اور توشہ خانے کی کراکری گھر لے گئے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ عمران خان صرف ڈائری لے کر گئے، اس ڈائری میں سارا حساب کتاب ہے، توشہ خانہ کے سامان کی کم قیمت لگائی گئی، اب یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لے کر جائینگے۔


انہوں نے کہا کہ 3500 روپے کا ٹی سیٹ کہاں سے ملتا ہے، 25 کروڑ کی گھڑی کی قیمت بہت کم لگائی گئی، فارن فنڈنگ فیصلے کے مطابق عمران خان کا سرٹیفکیٹ ٹھیک نہیں ہے، الیکشن قوانین کے مطابق پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملنا چاہیے۔

محسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا تھا کہ نیب سے بھی سوال پوچھیں گے مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس کیوں بند کیا اور چیئرمین نیب پر کونسا دباؤ تھا، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر بنی گالہ اسلام آباد میں کارکنان کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں، کارکنان نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی جارہی ہے۔
Load Next Story