عمران خان ہماری سرخ لکیر ہے کسی نے انگلی اٹھائی تو حد ختم ہوجائیگی علی زیدی

عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، رہنما پی ٹی آئی


Staff Reporter August 22, 2022
عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، رہنما پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیے سرخ لکیر ہے ، ان پر کسی نے انگلی اٹھائی تو ہماری یہ سرخ حد ختم ہوجائیگی، 13جماعتوں کے ٹولے کو آج ایک بار پھر شکست ہوئی۔

کراچی کے حلقہ این اے 245کے ضمنی انتخابات کے بعد نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ این اے 245کے رہائشیوں نے صاف بتادیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ اور ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ 13جماعتوں کے ٹولے کو ایک بار پھر شکست ہوئی مسائل اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود ووٹرز گھروں سے نکلے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، محسن شاہ نواز رانجھا

انہوں نے کہا کہ لائنز ایریا، پی آئی بی جیسے ایم کیو ایم کے گڑھ سے بھی تحریک انصاف کو ووٹ ملے ، پیر کو جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ اتوار کو کراچی کا شہر اپنا میئر منتخب کرے گا، پی ڈی ایم جھوٹوں کا ٹولہ ہے پوری قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

علی زیدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر پابندی اور مقدمہ درج کیے جانے کو تحریک انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی عمران خان سرخ لکیر ہے ، ان پر انگلی اٹھانا ہمارے لیے سرخ لکیر ہے ۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ اور ان کے قائدین خود بیورووکریسی عدلیہ اور جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں یہ قاتل ہیں اور اسلام آباد میں بیٹھے ہیں ان پر تو مقدمے ہونے چاہئیں ، انتقامی کارروائیوں سے ہماری آواز مزید توانا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں