شہباز گل اسپتال سے ڈسچارج بطور احتجاج کھانا کھانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

شہباز گل کی تمام کلینکل رپورٹس تسلی بخش ہیں، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک August 22, 2022
شہباز گل کی تمام کلینکل رپورٹس تسلی بخش ہیں، ڈاکٹرز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی پمز اسپتال میں کھانا کھاتے ہوئے ایک اور ویڈیو جاری کردی گئی۔

نئی ویڈیو میں بھی شہباز گل ڈاکٹرز سے تکرار کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہباز گل کہہ رہے ہیں کہ میں نے ناشتہ کر لیا، زیادہ نہ کھلاؤ، آپ بھی اتنا ہی کھاتے پیتے ہو، اب آپ کو پیچھے سے حکم ملا ہے تو یہ کررہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ میں بطور احتجاج کھا رہا ہوں، آپ زبردستی کررہے ہیں، میری مرضی ہے کہ میں نے کھانا کھانا ہے یا نہیں، میں شوگر کا مریض ہوں،جوس نہیں پی سکتا، دلیہ کھا لیا، جوس پی لیا اور نہیں کھا سکتا، میں لسی نہیں پی سکتا، پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔



شہباز گل نے کہا کہ آپ نے مجھے پکڑ کر میری داڑھی صاف کرا دی،یہ درست نہیں ہے، یہ میرے ساتھ زبردستی کررہے ہیں،آپ ہراساں کرکے مجھے کھلا رہے ہیں۔

شہباز گل کو پمز ہسپتال سے فارغ کردیا گیا

علاوہ ازیں شہباز گل کو پمز ہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ شہباز گل کی تمام کلینکل رپورٹس تسلی بخش ہیں ، انہیں سانس لینے میں کوئی دشوار ی نہیں، میڈیکل بورڈ نے کلینکل رپورٹس کاجائزہ لینے کے بعد ڈسچارج کرنے کافیصلہ کیا۔



ڈاکٹرز نے بتایا کہ شہباز گل نے صبح ناشتہ کیا اورجوس بھی پیا ، سانس کی رکاوٹ دورکرنے کے لئے شہبازگل کو مسلسل نیبولائز کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔