کراچی میں 24 اور 25 اگست کو بارش کا امکان

23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 22, 2022
مون سون سسٹم کے زیراثر بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پرموجود ہے۔ ڈپریشن راجھستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثر انداز ہوسکتا ہے۔ کراچی میں 24 اگست کی شام یا رات سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان ہے۔ مغرب کی جانب ہونے پر یہ سسٹم پورے سندھ میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مون سون کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔

مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں