علی گنڈا پور کی عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد پر قبضے کی دھمکی

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی گنڈا پور

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی گنڈا پور

سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اپنے آڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو عوامی طاقت سے اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، اس حکومت سے ہم اسلام آباد کو ٹیک اوور کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ہماری سرخ لکیر ہے، کسی نے انگلی اٹھائی تو حد ختم ہوجائیگی، علی زیدی


علی امین نے کہا کہ پولیس نے حکومت سے مل کر ہمارے رستے میں رکاوٹ پیدا کی تو اس کے ساتھ پولیس کی طرح نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے کارکن جیسا سلوک کریں گے، لہذا پولیس اس سیاسی جنگ سے دور رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، محسن شاہ نواز رانجھا

علی امین نے کہا کہ اس حقیقی جنگ میں جہاد کے لیے عوام اسلام آباد پہنچے، اج ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا ہے یا چوروں ڈاکوؤں کے حوالے کرنا ہے۔

[audio ogg="https://www.express.pk/2022/08/whatsapp-audio-2022-08-22-at-8.27.13-am-1661154282.ogg" autoplay="true"][/audio]
Load Next Story