ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر اور میاں عبدالروف کا نام شامل
پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کے بعد مسلم لیگ ن کے پانچ ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر اور میاں عبدالروف شامل ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی، مذکورہ ایم پی ایز نے بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جوکہ خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔
بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا، لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی جبکہ ملزمان نے پولنگ اسٹاف پر حملہ کیا اور الیکشن میٹریل کو نقصان پہنچایا۔
مقدمہ ایم پی اے نوابزادہ وسیم خان کی مدعیت میں پانچ دفعات کے تحت درج کیا گیا۔