وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلز کا سخت نوٹس فوری رپورٹ طلب

وزیرِاعظم کی متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک August 22, 2022
وزیرِاعظم کی متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔