پنجاب بھر میں بجلی کے زائد بلز کیخلاف احتجاج

مظاہرین نے احتجاجاً سڑکیں اور شاہراہیں بند کردیں

مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش کئے:فوٹو:فائل

بجلی کے بلز میں کئی گنا اضافے کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کئے گئے اضافے کے خلاف بھکر،منڈی بہاؤ الدین، پنڈادنخان، کامرہ کینٹ، ہٹیاں حضرو، گوجرانوالہ میں شہریوں نے بجلی کمپنیوں کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا۔ عوام نے بجلی کے بل بھی نذر آتش کئے۔




مظاہرین نے احتجاجاً سڑکیں اور شاہراہیں بند کردیں۔ بائی پاس بند ہونے سے سیالکوٹ ، لاہور اور اندرون شہر آنے والا ٹریفک جام ہوگیا۔احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔



پولیس کی نفری مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئی۔ مظاہرین نے بجلی کے بلز میں ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمے تک بل جمع نہ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں سے کئی گنا زائد بل بھیجے گئے ہیں۔ بل جمع کروائیں، گھر کا کرایہ ادا کریں یا بچوں کو کھلائیں۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
Load Next Story