کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ میں متعدد زائرین دب گئے 4 جاں بحق
8 زائرین کو بحفاطت نکال لیا گیا
عراق کے شہر کربلا کے نزدیک لینڈسلائیڈنگ میں درجن سے زائد زائرین دب گئے جن میں سے 4 جاں بحق ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کربلا جانے والا زائرین کا ایک گروپ ریت کے ٹیلے اور چٹانوں کے گرنے سے دب گیا جن میں سے 8 کو بحفاظت نکال لیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 4 لاشیں بھی نکالی ہیں۔ اب بھی 8 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں ملبے کے درمیان خلا سے خوراک اور آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ جائے حادثہ پر ایمبولینس، ہیلتھ ورکز اور فائر فائٹرز موجود ہیں۔ تاحال زائرین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ محرم الحرام کے مہینے میں کربلا میں زائرین کی تعداد غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔