مریم نواز سے امارات کے سفیر اور نائب سفیر کی جاتی امرا میں ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور


ویب ڈیسک August 22, 2022
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور

مریم نواز سے امارات کے سفیر اور نائب سفیر نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور نائب سفیر راشد علی جاتی امرا رائیونڈ پہنچے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دونوں اہم رہنماؤں کا استقبال کیا۔

مہمان سفیر نے مریم نواز شریف سے جاتی امرہ میں تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس ملاقات میں رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید بھی موجود تھے۔

m1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔