خاتون جج کو دھمکیعمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلیے لارجربینچ تشکیل

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل (بروز منگل) کو سماعت کرے گا


ویب ڈیسک August 22, 2022
—ٖفائل فوٹو

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل (بروز منگل) کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: دہشت گردی کا مقدمہ: عمران خان کی 3 روزہ راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے'۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |