سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی اور جنسی تعلق پر پابندی ختم

سنگاپور حکومت نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کا عندیہ دیا ہے


ویب ڈیسک August 22, 2022
سنگاپور نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصؒہ کیا ہے، فوٹو: فائل

سنگا پور میں ہم جنس افراد کے آپس میں جنسی تعلق رکھنے پر پابندی عائد تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور میں ہم جنس پرستوں کو مختلف پابندیوں کا سامنا تھا جن میں سے جنسی تعلق قائم رکھنے، شادی کرنے یا پارٹنرشپ پر مکمل پابندی تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جاتی تھی۔

ان پابندیوں کے خلاف ہم جنس پرستوں کی تنظیموں کی جانب سے کافی عرصے سے احتجاج جاری تھا اور اب حکومت نے ان پابندیوں کو ختم کرکے ہم جنس پرستوں کو جنسی رابطے رکھنے اور شادی کے حقوق دے دیئے ہیں۔

اس حوالے سے سنگاپور حکومت نے آئین میں بھی ترمیم کا عندیہ ہے۔ جس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی شکل دیدی جائے گی۔

اس فیصلے کو ہم جنس پرستوں کی تنظیم نے اپنی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں