ٹوٹی ہوئی ٹانگ بھی شلپا شیٹھی کو یوگا سے دور نہ کرسکی

خوبرو اداکارہ کی ٹانگ ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹوٹ گئی تھی


ویب ڈیسک August 22, 2022
شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود اداکارہ کا حوصلہ کم نہیں ہوا، فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر آسان یوگا مشقوں کی وڈیو شیئر کردی۔

شلپا شیٹھی اپنی فٹنس روٹینز اور یوگا وڈیوز کیلئے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ فلم میں شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود اداکارہ کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔

وہ وہیل چیئر پر اپنی ٹانگ کی صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی نئی وڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہیل چیئر پر ہیں اور ان کی زخمی ٹانگ پر بیلٹ بندھا ہوا ہے۔ اس کے باوجود اداکارہ یوگا کی مشقیں کررہی ہیں۔




وڈیو میں شلپا شیٹھی یہ کہتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ ''پیر ٹوٹا ہے، ہمت نہیں، یوگا سے ہی ہوگا۔ آئیں کچھ اسٹریچز کریں''۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شلپا شیٹھی نے مزید لکھا کہ دس دن کے آرام کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ اسٹریچ نہ کرنے کی کوئی اچھی وجہ موجود نہیں ہے۔ اگرچہ انجری کو صحیح ہونے میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن مکمل فارغ رہنے سے جسم کو زنگ لگ سکتا ہے۔ چناں چہ میں نے فیصلہ کیا کہ روٹین کی یوگا مشقوں کا آغاز کروں۔

47 سالہ بھارتی اداکارہ کی ٹانگ روہت شیٹھی کی فلم 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ کے دوران ٹوٹی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں