دماغ کی اوپن سرجری کے دوران مریضہ کا وائلن بجانے کا انوکھا واقعہ

53سالہ دیگمار ٹرنر 10 سال کی عمر سے وائلن بجارہی ہیں


Hassan Jawwad August 22, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

انگلینڈ میں دماغ کی اوپن سرجری کے دوران مریضہ کا وائلن بجانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے،مریضہ وائلن بجاتی رہی اور ڈاکٹر آپریشن میں مصروف رہے۔

لندن کنگ کالج ہاسپٹل میں دماغ کی سرجری کے دوران مریضہ وائلن بجاتی رہی اور پلاسٹک شیٹ کے دوسری طرف ڈاکٹر آپریشن میں مصروف رہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 53 سالہ دیگمار ٹرنر کو 2013 میں برین ٹیومر کی موجودگی کا پتہ چلا تھا جس پر گزشتہ سال ڈاکٹروں نے مریضہ کو سرجری کا مشورہ دیا۔

تاہم اس حوالے سے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹرنر نے ڈاکٹرز سے کہا تھا کے وہ اس بات کو یقینی بنائیں کے آپریشن سے ان کی وائلن بجانے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 10 سال کی عمر سے وائلن بجا رہی ہیں اور انہیں اسے نہ صرف جنون کی حد تک لگاؤ ہے بلکہ یہ ان کاذریعہ معاش بھی ہے۔


اسپتال سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کے مریضہ کے خدشات کومدنظر رکھتے ہوئے آپریشن سے قبل ان کے دماغ کی میپنگ کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کے دماغ کا کوئی حصہ خاص طور جسم کا بایاں حصہ کسی طرح متاثر نہ ہو۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کے سرجری کے دوران مریضہ کو ہوش میں لاکر اس بات کو یقینی بنایا گیا کے دماغ مکمل طور پر صحت یاب اور جسم کے تمام حصوں سے ہم آہنگ ہے۔

آپریشن میں شامل پروفیسر ڈاکٹر اشکن کا کہناہے کے آپریشن کامیاب رہااور مریضہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں