
فلم اسٹوڈیوز سیٹنگز اور الائیڈ منظور یونین کے مطابق ورکرز کی تعداد تین سو سے چار سو کے قریب ہے اور یہ ممبئی اور شہر سے باہر مختلف جگہوں پر ایکسل انٹرٹینمنٹ کیلئے کام کررہے ہیں۔
یہ سارے ورکرز دیہاڑی دار ہیں اور ان کو روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ ادا کرنا ضروری ہے لیکن مبینہ طور پر پچھلے تین چار ماہ سے انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔
ورکرز کو واجب الادا رقم تقریباً بیس سے پچیس لاکھ انڈین روپیہ کے برابر ہے۔
فلم اسٹوڈیوز سیٹنگز اور الائیڈ منظور یونین کے ممبران نے ایکسل انٹرٹینمنٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان سے اضافی کام کرایا جاتا ہے جو کہ لیبر لاء کے خلاف ہے جبکہ اضافی کام کے پیسے بھی نہیں دیے جاتے جبکہ کام کے دوران ان کو کوالٹی فوڈ بھی مہیا نہیں کیا جاتا۔
علاوہ ازیں ایکسل انٹرٹینمنٹ نے اپنے آفیشل بیان میں ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور ان الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔