وِنڈوز کے لیے واٹس ایپ کا نیا ورژن متعارف
تازہ وِنڈوز ایپ مائیکروسافٹ اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے
واٹس ایپ کی وِنڈوز کے لیے نئی ایپ کو اب میسج بھیجنے، موصول کرنے کے لیے استعمال کرنے کی بابت کنیکٹ کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کی ویب سائٹ بر جاری اپ ڈیٹس کے مطابق تازہ وِنڈوز ایپ مائیکروسافٹ اسٹور میں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
اس سے قبل صارفین کو ونڈوز پر واٹس ایپ پر مبنی ڈیسک ٹاپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوتی تھی یا اپنے ویب براؤزر سے میسجنگ سروس تک رسائی حاصل کرنی ہوتی تھی لیکن اب نئی ایپ بنیادی طور پر وِنڈوز سے جڑی ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی تیز اور فعال ہوگی۔
نو تشکیل شدہ واٹس ایپ کا انٹرفیس ایپ پچھلے ورژن کی بہ نسبت معمولی سا صاف ستھرا ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی تاہم سب سے بڑی تبدیلی اس ورژن میں یہ آئی ہے کہ آپ کو اپنے فون اور ڈیسک ٹاپ کے میسجز سِنک کرنے کے لیے اپنا فون آن لائن نہیں رکھنا ہوگا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی اسی طرح کے میک او ایس کے ورژن پر کام کر رہی ہے۔