جولائی میں تیل کی یومیہ پیداوار میں اضافہ گیس میں کمی ریکارڈ

چائے کی درآمدات میں 10.20 فیصدکی نمو ریکارڈ، 45.32 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا

دالوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال میں 15.74 فیصد کمی ہوئی، ادارہ شماریات۔ فوٹو: فائل

ملک میں جولائی کے مہینے میں تیل کی یومیہ پیداوارمیں اضافہ جبکہ گیس کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں تیل کی یومیہ پیداوار 72637 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3286 ایم ایف سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو جون کے مقابلہ میں بالترتیب 3 فیصد زیادہ اور 4 فیصدکم ہے۔


جون کے مہینہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70591 بیرل جبکہ گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3438 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی میں اوجی ڈی سی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34226 بیرل ریکارڈکی گئی جو جون میں 30383 بیرل یومیہ تھی۔

جولائی میں اوسط یومیہ گیس کی پیداوار 790 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو جون کے 657 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے، جولائی میں پی اوایل کی اوسط یومیہ خام تیل کی پیداوار5432 بیرل، پی پی ایل 13257 بیرل اورماڑی گیس کی اوسط خام تیل کی پیداوار812 بیرل ریکارڈکی۔
Load Next Story