سابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل رحیم انتقال کرگئے

مرحوم سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق کے سمدھی تھے


ویب ڈیسک August 23, 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز) مرحوم سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق کے سمدھی تھے

سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ر رحیم الدین خان انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم رحیم الدین سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق مرحوم کے سمدھی تھے۔ انکی کی نماز جنازہ کل شام کیلوری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم رحیم الدین 21 جولائی 1926ء کو پیدا ہوئے۔ وہ 20 ستمبر 1978ء سے 22 مارچ 1984ء تک بلوچستان کے اور 24 جون 1988ء سے 11 ستمبر 1988ء تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔