پارٹی کی ویڈیو کا معاملہ فن لینڈ کی وزیراعظم کا منشیات ٹیسٹ منفی آگیا

اپوزیشن نے وزیراعظم سنا مارین پر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا


ویب ڈیسک August 23, 2022
سنا مارین نے 2019 میں فن لینڈ کی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا:فوٹو:فائل

فن لینڈ کی وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

فن لینڈ کی وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سنا مارین کا منشیات کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مارین کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کررہی تھیں۔

ویڈیو سامنے آنے پر اپوزیشن نے وزیراعظم کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے منشیات کا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیراعظم سنا مارین نے منشیات کے استعمال کی تردید کی تھی اور الزامات کے بعد ڈرگ ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔ سنا مارین نے دسمبر 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔