گیم چینجر پریشان ہیں یہ کیا ہوگیا شیخ رشید

ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 23, 2022
چور نعرے سے خوف زدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیااب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکا ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔ بیس کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ چور نعرے سے خوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس سے باہر نہیں نکل رہے۔

ملک کا معاشی اورPDMکا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔PDMٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔چور نعرے سےخوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔