عوام کی شکایات کیلئے پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروس شروع کردی

پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 یہ ہے


ویب ڈیسک August 23, 2022
(فوٹو: فائل) پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 یہ ہے

عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کے واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ کی دونوں سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے، جس سے شہر مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں، جس کی انہیں لمحہ با لمحہ اَپ ڈیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 یہ ہے۔

آئی جی نے مزید بتایا کہ معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں