ایشیاکپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا ہیڈکوچ کورونا میں مبتلا

ایشیاکپ میں ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک


ویب ڈیسک August 23, 2022
(فوٹو: فائل) ایشیاکپ میں ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک

ایشیاکپ 2022 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی کیلئے روانہ ہوگئی ہے تاہم ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث ان کی ایشیاکپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: انجانے خدشات بھارت کو لپیٹ میں لینے لگے

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راہول ڈریوڈ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن ایشیاکپ 2022 میں اپنا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

قبل ازیں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے راہول ڈریوڈ نے اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کیا تھا، انہیں سلیکشن کمیٹی نے بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے کے ساتھ آرام دیا تھا۔

دوسری جانب ایشیاکپ کا آغاز 27 اگست سے ہوگا جبکہ گروپ راؤنڈ میں بھارت اور پاکستان 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں