حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کراچی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا
آج ہونے والے اجلاس میں سندھ حکومت کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے اور کراچی میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے 24 اگست کو فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں، نقصانات، لوگوں کی نقل مکانی، سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، ضلعی انتظامیہ کی سفارشات اور موسمیات کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتکابات صورت حال بہتر ہونے تک ملتوی کردیے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا 24 اگست 2022 کو دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں سندھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف نکات ، مشکلات اور موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے حالیہ بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن سے کراچی حیدرآباد ڈویژنوں میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس کے لیے سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔