
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں ٹریننگ کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ میں ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتا ہوں جہاں اوسطاً 10 رنز فی اوور بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے روزانہ بڑے شارٹس مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، ہیڈکوچ کورونا میں مبتلا
انہوں نے بتایا کہ میں روزانہ ٹریننگ کے دوران 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں تاکہ ہر میچ کم از کم 4 سے 5 چھکے مار سکوں، جب میں ٹی20 میں بیٹنگ کے لیے آتا ہوں تو پریشر ہوتا ہے کہ رنز بنائے جائیں اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ بال کو لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کروں۔
مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
دوسری جانب ایشیاکپ کے لیے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
Asif Ali - the power-hitting prodigy! 💪
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2022
🗣️ Watch him discuss the strategy for hitting towering sixes 🔥
📒: https://t.co/elMGU3IzE0#AsiaCup2022 pic.twitter.com/digtNI1txn
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔