کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات عمران خان سے وصولی کی ہدایت
ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت 2012ء سے دی گئی، 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، چیئرمین نیب کا انکشاف
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر عمران خان سمیت دیگر سے اخراجات ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی۔
اجلاس میں چیئرمین نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیا، اور ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ نیب اس کی ریکوری کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے، اس سے وصول کریں۔ الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نیب کو خط لکھنا چاہیے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ 1800 مزید لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔ 2012ء سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ عمران خان اور 1800 دیگر افراد سے ریکوری کی جائے۔