پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا

مہم میں ملوث 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا


ویب ڈیسک August 23, 2022
(فوٹو: فائل) مہم میں ملوث 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ایکٹوسٹ اور انکے سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لسبیلہ ہیلی کاپٹر کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج کے خلاف مہم چلانے والوں 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

مزید پڑھیں: شہدائے لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا فیصلہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی، جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں کا فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق شہداء اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے جبکہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائینڈز تک پہنچا جائے گا۔

12

 

123

 

124

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں