نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب آؤں گا عمران خان

دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، پارٹی اجلاس سے خطاب


ویب ڈیسک August 23, 2022
(فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، میں نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی اور عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔

عمران خان نے دوران اجلاس کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا، ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں