وزیراعظم کچھ دیر بعد عوام اور تاجروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے وزیراطلاعات
وزیراعظم شہباز شریف قطر سے قوم کے لیے ریلیف کا اعلان کریں گے
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد عوام اور تاجروں کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم اب سے کچھ دیر قبل قطر کے دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچے ہیں، جہاں ان کا قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔