حکومت کا نوجوانوں کیلیے لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ بیس پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، معاونِ خصوصی امور نوجوانان


ویب ڈیسک August 23, 2022
فوٹو فائل

وزیر اعظم کی معان خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

کراچی میں نجی یونیورسٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ بیس پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، حکومت انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی دنیا بھر کی بہترین 600 جامعات اور ایشیائی 400 جامعات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ 2018 سے قبل مسلم لیگ کی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت میرٹ پر اترنے والے مختلف جامعات کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں