برطانیہ کے ایک ریسٹورانٹ میں سبزی خوروں کے لیے کھانا بند

ریسٹورانٹ کی جانب سے فیس بک پوسٹ میں کھانےکی فراہمی روکنے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے


August 23, 2022
(فوٹو: فائل)

برطانیہ میں ایک ریسٹورانٹ مالک نے سبزی خور افراد کے مصنوعی رویے سے تنگ آکر انہیں کھانے کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کے آئل وائٹ نامی جزیرے پر قائم ریسٹورانٹ کچن ایٹ لندن ہاؤس نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ریسٹورانٹ نے مالک کے نئے ریسٹورانٹ کے لیے نیا 'ویگن لیس'(سبزی خوروں کے کھانوں کے بغیر) مینو پیش کیا جس پر فوری طور پر شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک پوسٹ میں ریسٹورانٹ کا کہنا تھا کہ کچھ شریر لوگوں کو محسوس ہوا ہے کہ یہ ان کی جگہ ہے اور ان کو اس بات پر تنقید کرنے کا حق ہے۔ آپ کو خود اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسی کے سامنے دھونس جمانے سے وہ آپ کے قریب ہوگا؟ کیا اس سے وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ سوچیں گے؟ نہیں ایسا نہیں ہوتا۔

ریسٹورانٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں سبزی خوروں کو کھانا فراہم کیا ہے، ویگن کریم چائے سے لے کر خصوصی ویگن بیکن تک سب کچھ مہیا کیا ہے۔ یہ سب ہم نے روک دیا۔ کیوں؟ کیوں کہ ہم تکبرانہ اور مصنوعی رویوں سے تھک گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں