بیٹے کے خواہشمند شوہر نے پنڈٹ کے کہنے پر بیوی کو سرعام نہانے پر مجبور کردیا
پولیس نے شوہر، ساس، سسر اور پنڈٹ کو گرفتار کرلیا
بھارت میں لڑکے کے خواہش مند شوہر اور سسرالیوں نے پنڈٹ کے کہنے پر خاتون کو سر عام نہانے پر مجبور کردیا تاکہ بندش ختم ہو اور ان کے یہاں لڑکے کی پیدائش ہو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں 30 سالہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ لڑکا پیدا نہ ہونے کی وجہ سے اس کا شوہر اور سسرال والے 2013 سے مختلف حربوں سے ہراساں کر رہے ہیں۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ شوہر کو کسی پنڈٹ نے بتایا کہ لڑکے پیدا ہونے میں رکاوٹیں ہیں بندش ہیں جس کا توڑ یہ ہے کہ بیوی کو رائے گڑھ کے ایک آبشار کے نیچے سر عام نہلاؤ۔ مجھے زبردستی ان لوگوں نے سب کے سامنے نہانے پر مجبور کیا۔
متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ شوہر نے سونے کے زیورات بیچے اور ایک بینک میں اس کے والدین کی طرف سے دی گئی جائیداد کو گروی رکھ کر 75 لاکھ روپے قرض لیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے قرض کے لیے مجھ سے جعلی دستخط بھی کرائے تھے۔
پونے پولیس نے خاتون کی درخواست پر شوہر، ساس سسر اور جادوگر کو گرفتار کرلیا۔