گھر میں قدرتی روشنی زیادہسکون میں بھی اضافہ

شہری منصوبہ سازوں اور پراپرٹی ڈیویلپرز کو گھروں میں قدرتی روشنی کے ذرائع میں بہتری لانے کےلیے سوچنا چاہیئے

(فوٹو: فائل)

رہائش کےلیے گھر کی تلاش میں ہم عموماً جن چیزوں کا خیال رکھتے ہیں اس میں کمروں کی تعداد، ان کی وسعت، جگہ کی تقسیم وغیرہ جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔

لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو گھر خریدتے وقت ایک اور اہم چیز کی جانب توجہ رکھنی چاہیئے اور وہ چیز ہوتی ہے کھڑکیوں کا سائز۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ گھر میں زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی کا آنا سکون کو بڑھا سکتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پیبلو نیوریٹے کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ ہم گھروں پر پہلے سے کہیں زیادہ وقت گزار رہے ہیں اس لیے شہری منصوبہ سازوں اور پراپرٹی ڈیویلپرز کو گھروں میں قدرتی روشنی کے ذرائع میں بہتری لانے کےلیے سوچنا چاہیئے، جن میں کھڑکیوں کی تنصیب اور سائز وغیرہ کے معاملات شامل ہیں۔


اس سے قبل کیے جانےو الےمطالعات میں گھر کے اندر ماحول اور جذباتی فلاح کے درمیان تعلق کے حوالے بتایا جا چکا ہے۔اب تک ہمارے پاس جذبات کو متاثر کرنے والے گھر کے مخصوص پہلوؤں کے متعلق معلومات محدود تھیں۔

محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں ٹیم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی آیا قدرتی روشنی گھر میں موجود مکینوں کی خوشی یا اداسی کو متاثر کرتی ہے۔

تحقیق میں 750 شرکا کو مختلف قدرتی لائیٹنگ ڈیزائن کے ساتھ لِونگ رُوم، کچن، بیڈ روم اور باتھ روم کی 25 عام سی 3 ڈی تصاویر دِکھائی گئیں۔

ان تصاویر میں شمال میں کھلنے والی اور جنوب میں کھلنےوالی کھڑکیاں تھیں اور مختلف سائز اور تعداد میں موجود تھیں۔
Load Next Story