کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کو تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان حالیہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا، وزیر تعلیم سردار شاہ

فوٹو فائل

محکمہ تعلیم سندھ نے تیز بارشوں کے پیش نظر تمام اسکولز اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے سندھ حکومت کے زیر انتظام تمام اسکولز اور کالجز میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ تیز بارشوں کے پیش نظر دو دن 24 اور 25 اگست چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ طالب علموں کو ہر مشکل و پریشانی سے محفوظ رکھا جاسکے۔


حالیہ بارشوں کے باعث حکومت سندھ کے اعلان کی روشنی میں 24 اور 25 اگست 2022ء کو جامعہ کراچی کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ کے بیشتر علاقے زیر آب آچکے ہیں جب کہ درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Load Next Story