کراچی میں بادل ایک بار پھر برس پڑے

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں بادل ایک بار پھر برس پڑے جب کہ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، نیوکراچی، سرجانی، نارتھ کراچی، نادرن بائی پاس پر ہلکی و درمیانے درجے کی بارش جب کہ گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔


محکم موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے اعداد و شمار کردیے گئے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ ٹاؤن میں 23 ملی میٹر، گلشنِ حدید و سُرجانی میں21، قائدآباد16، سعدی ٹاؤن15 ملی میٹر اور نارتھ کراچی13، گلشنِ معمار و اورنگی10، جناح ٹرمینل9، صدر8ملی میٹربارش ریکارڈ گی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 
Load Next Story