ثانیہ مرزا کہنی کی تکلیف کے باعث یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا، جس کو ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، بھارتی ٹینس اسٹار
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہنی کی تکلیف کے باعث یوایس اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 2 ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئیں مگر یہ معلوم نہیں تھا کہ مسئلہ سنجیدہ قسم کا ہوگا، گزشتہ روز اسکین سے انجری کی شدت کا علم ہوا، جس کو ٹھیک ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں، اسی وجہ سے میں یو ایس اوپن میں شریک نہیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس انجری نے میرے ریٹائرمنٹ پلان کو بھی متاثر کیا ہے۔