الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں

ڈی ایم او لوئر دیر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا


ویب ڈیسک August 24, 2022
ڈی ایم او لوئر دیر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا

الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ ڈی ایم او لوئر دیر کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عمران خان، اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان، اسد عمر کی جرمانے کیخلاف اپیلیں خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |