بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیدیا۔

ہائیکورٹ نے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


عدالت نے وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور 14 ستمبر کو اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرکے مقرر کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی، جس سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا، بجلی بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرے۔
Load Next Story