کے الیکٹرک کیخلاف درخواست دائر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے روکنے کی استدعا

امیر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی


کورٹ رپورٹر August 24, 2022
امیر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی

سندھ ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کیخلاف درخواست دائر کردی۔

امیر جماعت اسلامی نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے الیکٹرک کو غیر قانونی بالخصوص رات میں بجلی کی بندش سے روکا جائے۔ وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک کو اپنی بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔ بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے سے روکیں۔ کراچی کے شہریوں سے وصول کیئے گئے غیر قانونی چارجز واپس کئے جائیں۔ بجلی کے بلوں میں کراچی کے شہریوں سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس اور دیگر چارجز وصول کرنے سے روکا جائے۔ کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کو روزانہ ہزار میگاواٹ بجلی شہریوں کی فلاح کیلئے دیتے ہیں، وزیر توانائی

درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جن لوگوں کا 2 ہزار 3 ہزار بل آتا تھا اب 6 سے 8 ہزار روپے آرہا ہے۔ چھوٹا کاروبار کرنے والے ہیں وہ کہتے ہیں کے الیکٹرک کی وجہ سے کاروبار نہیں کرسکتے۔ بجلی کے پیسے کم اور چارجز زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک سو 36 ارب روپے کے نادہندہ ہیں کے الیکٹرک والے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 1000 میگا واٹ بجلی مفت دے رہے لیکن کے الیکٹرک والے شہریوں سے اس کے پیسے بھی چارج کررہے ہیں۔ نیپرا سے پوچھنا چاہتے ہیں وہ کر کیا رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کم ہوکر نہیں دے رہی۔ جب کے الیکٹرک پرائیویٹائز کیا گیا اس وقت ان کے دعوے دیکھیں۔ پتہ چلا کہ 17 سال میں سبسڈی 95 ارب پر پہنچ گئی ہے۔

حاٖظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ ہے کہ کے الیکٹرک ملک میں سب سے مہنگی بجلی بنا رہا ہے۔ کے الیکٹرک والے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے ملے ہوئے ہیں۔ ان کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں