پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

جوڑے نے درخواست میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ انہیں کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کیا جاسکتا ہے۔


ویب ڈیسک August 24, 2022
جوڑے نے اپنی درخواست میں کاروکاری سے قتل کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، فوٹو: فائل

نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے بشیر اور سومل نے جانی تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اپنی درخواست میں جوڑے نے کاروکاری سے قتل کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

درخواست میں جوڑے نے یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے خیرپور عدالت میں پسند کی شادی کی ہے اور ان کے رشتے دار ان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

جوڑے نے درخواست میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ انہیں کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کنڈیارو اور بھریہ سٹی پولیس پر الزام لگایا کہ وہ انہیں رشتہ داروں کے ایما پر تنگ کررہی ہے۔

جوڑے نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔