راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں میں خطرناک اضافہ تین علاقے ریڈ زون قرار

انسداد ڈینگی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک August 24, 2022
فوٹو فائل

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں میں اضافہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے 3 علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس پر قابو پانے کےلیے ضلعی انتظامیہ نے گرجا روڈ، چک جلادین اور ڈویری میں ڈینگی ریڈ زون قرار دے دیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈینگی ریڈ زون علاقوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 تک پہنچ چکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کمشنر کے حکم پر موبائیل لیباٹریز متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں جب کہ راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر آفس کا کیمپ آفس بھی قائم کردیا گیا۔

محکمہ صحت اور تمام پٹواری حضرات کو بھی ریڈ زون علاقوں میں پہنچنے اور انسداد ڈینگی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں