سونے کی عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے باوجود مقامی قیمتیں کم نہ ہوسکیں
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے کی سطح مستحکم رہی
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1745 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔
نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540 روپے پر مستحکم رہی۔