عدلیہ کو دھمکی رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر

درخواست راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان میں جمع کرائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے قانونی رائے لیکر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا


ویب ڈیسک August 24, 2022
فوٹو:فائل

وفاق میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ایف آئی آرز کے بعد راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دی جانے والی ایف آئی آرز کے بعد پنجاب پولیس کو وفاقی وزراء کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ گوجر خان راولپنڈی میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نامزد کرکے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی، درخواست سابق کونسلر وارڈ 3 ملک محمد بشیر نے دی۔

درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جنوری کو نجی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے رانا ثناء الله نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام اور عدلیہ کو دھمکیاں دیں تھیں اور کہا تھا کہ سب نے پاکستان میں رہنا ہے حساب کتاب ضرور لوں گا و سزا دوں گا ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

درخواست گزار ملک محمد بشیر کا کہنا ہے کہ میں بھی دھمکیوں سے دہشت زدہ یوگیا اب بھی ائے روز بیان دیتے رہتے ہیں لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔

Rana-Sana-Ullah


اس حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہوئی قانونی رائے لیکر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں