امید ہے وزیراعظم ایتھلیٹس کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ارشد ندیم

لاہور میں پریس کانفرنس میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں گولڈ حاصل کرنے کےلئے اپنی محنت جاری رکھوں گا


Sports Reporter August 24, 2022
(فوٹو: فائل)

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمزکےگولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کا کہنا ہےکہ حکومت کو چاہیئے ایک اتھلیٹکس گراؤنڈ فراہم کرے۔کل وزیر اعظم نے ملاقات کےلئے بلایا ہے،امید ہے کہ کھیل کےلئے بہتر اقدامات ہوں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر نے حوصلہ افزائی کی۔ٹوکیو اولمپکس کے بعد مجھے معیاری ٹریننگ کروائی گئی۔ اولمپکس میں گولڈ حاصل کرنے کےلئے اپنی محنت جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیرج چوپڑا کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی۔اپنی انجری پر کام کررہا ہوں جلد مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔وزیر اعظم سے کل ملاقات کروں گا۔ امید ہے وہ جیولین تھرو کی بہتری کےلئے اقدامات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں